Davied-Warner-Left-Cricket

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا

سڈنی: بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں معطل آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر شائقین کرکٹ سے معافی مانگی۔
رینکنگ کی جنگ پاکستان کرکٹ کا بادشاہ بن سکتا ہے
وارنر نے روتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہوا اس پر نہایت شرمندگی اور افسوس ہے، شاید میں اب ملک کے لیے مزید نہ کھیل سکوں، میں اپنے اہلخانہ خاص طور پر بیوی اور بیٹیوں سے معافی مانگتا ہوں،
باربی ڈول کترینہ کے بعد اُن کی بہن نے بھی انڈسٹری میں ڈیبیو کی تیاری کرلی
ان کا کہنا تھا کہ میں کھیل اور ساتھیوں سے پیار کرتا ہوں، میں نے انہیں دھوکہ دیا ہے، بہت کم امید ہے کہ میں اب ملک کیلیے کھیل سکوں گا۔ ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ وہ اپنے عمل کے ذمے دار ہیں اور یہ ان کے لیے بڑے کرب کے لمحات ہیں، سڈنی میں جو واقعہ ہوا وہ اس کی ذمےداری قبول کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں