COAS-Gen-Qamar-Bajwa in london

جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ جدید جنگ میں جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جونیئر لیڈرز اکیڈمی شنکیاری کا دورہ کیا۔

جے ایل اے جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور نان کمیشنڈآ فیسرز کو پیشہ ورانہ تربیت دیتا ہے۔
پی ٹی آئی مے مسلم لیگ ن کے مزید تین وکٹیں اڑا دیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جے ایل اے کےکمانڈنٹ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کی اور فاٹا اور ملاکنڈ سے نوجوان افسران کو بطور انسٹرکٹرز دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔
عام انتخابات کیلئے پولنگ اسکیم کا ڈرافٹ تیار

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جدید جنگی دور میں جونیئر لیڈرز کی تربیت انتہائی اہمیت رکھتی ہے اور جونیئر لیڈرز کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں