COAS Qamar Javid Bajwa regret On Kalsoom nawaz death

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کاکور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ

اولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر انہیں سندھ کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ملک کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ،شہریوں کے چہرے کھل اٹھے
آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز اور سیکیورٹی اداروں کی تعریف کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ امن کے استحکام کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری رکھے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں