آرمی چیف سےمتحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈرکی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈرکی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے بری فوج کے کمانڈرمیجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردفاعی تعاون کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران میجرجنرل صالح محمد صالح نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کوششوں کوسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں