COAS meet Azerbaijan

آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذر بائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں باہمی، پیشہ ورانہ امور اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آذربائیجان کے چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں