CM-punjab meetings

‫ہم ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو پورا کریں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار

‬‫وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی میرے ساتھی ہیں ‫اراکین اسمبلی کی عزت میری عزت ہے ۔‫ہم سب نے اکٹھے ہوکرٹیم ورک کے طورپر کام کرنا ہے ۔ ‫صوبے کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔ ‫عوام کو بہتر اورمعیاری سروس ڈلیور ی فراہم کریں گے۔ ‫اس نیک مقصد میں آپ میرے دست و بازو ہیں ۔ ‫میں اپنے اختیارات جانتا ہوں ۔ ‫پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہوگا۔ ‫اراکین اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے‫سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کو عوام کے سامنے لائیں گے۔ ‫ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا ہے،نہ کریں گے اورنہ کسی کو کرنے دیں گے۔ ‫ہمارا ایجنڈا صرف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت ہے ۔ ‫ْمیں ہر وقت آپ کی خدمت کیلئے حاضر ہوں ۔ ‬
‫ہم ملکر وزیراعظم عمران خان کے وژن کو پورا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم ،صحت اوردیگر شعبوں میں اصلاحات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔‫وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ۔میں آپ کے مسائل سمجھتا ہوں اوران کے حل کیلئے بھی پوری طرح کوشاں رہوں گا۔

اراکین اسمبلی‬ نے کہا کہ ‫آپ سب کی بات سنتے ہیں ۔‫ہم آپ کے سامنے اپنے دل کی بات کرسکتے ہیں ۔‫سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان ،صوبائی وزراء ،چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس اورانتظامی سیکرٹریز کی اجلاس میں شرکت‬ کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں