Cm-Punjab meet female MPA

ذ ہنی امراض میں مبتلا افراد کے لئے مثبت اقدامات حکومت کی ترجیح ہے :وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ذ ہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ دماغ جسم کا اہم ترین جزو ہے جس کا متوازن رہنا صحت مند زندگی کیلئے ضروری ہے۔ ورزش اور تفریحی سرگرمیاں دماغ و ذہن کو صحت مند رکھتی ہیں۔ قانون فطرت سے ہٹ کر زندگی گزارنے سے ذ ہنی امراض لاحق ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا ہے۔

قدرتی ماحول ذ ہنی امراض کے خدشات کو کم کرتا ہے۔ ذ ہنی امراض سے لا علمی اور بروقت علاج معالجہ نہ ہونا کسی بڑے مسئلے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔ نفسیاتی امراض انسان کی جسمانی اور ذ ہنی صلاحیتوں کو ختم کردیتے ہیں۔ ذ ہنی امراض میں مبتلا افراد کے لئے مثبت اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ عوام میں ذ ہنی مریضوں کے علاج اور بیماریوں سے بچاؤکا شعور پیدا کرنا ہے۔ آج عزم کرنا ہے کہ ذ ہنی امراض میں مبتلا افرادکے علاج معالجے و بحالی کیلئے مربوط انداز میں کوششیں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں