CM-punjab-Usman-buzdar message against land mafia

نئے پاکستان میں اساتذہ کو انکا اصل مقام ملے گا۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا اساتذہ کے نام پیغام

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں اساتذہ کو انکا اصل مقام ملے گا۔ اساتذہ کی عزت و تکریم ہم سب پر واجب ہے۔طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اساتذہ کو معاشرے میں انتہائی اہم رتبہ اور روحانی والد کا درجہ حاصل ہے ۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارکا مزید کہناتھاکہ میں آج جس مقام پر ہوں ،اس میں میرے اساتذہ کی محنت شامل ہے۔ میں آج کے دن اپنے اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے میری ہر موقع پر رہنمائی کی۔معیاری تعلیم دینا قومی، معاشی اور سماجی ذمہ داری بھی ہے۔طلباء کے با مقصد زندگی گزارنے اور شعور کی منازل طے کرنے میں اساتذہ کا کردا رکلیدی ہے۔

دنیا میں انہی قوموں نے ترقی کی بلندیوں کو چھوا ہے جنہوں نے اساتذہ کو عزت دی ہےنئے پاکستان میں اساتذہ کو ان کے حقوق فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانے کا مقصد اساتذہ کی اہمیت اجاگر کرنا اور طلباء میں اساتذہ کے احترام کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔اس دن کابنیادی مقصد اساتذہ کی عظمت کو سلام پیش کرنا اور استاد کے حقوق کے بارے آگاہی کو عام کرنا بھی ہے۔آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ استاد کی عزت و تکریم اور احترام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں