CM-punjab-Usman-buzdar message against land mafia

قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن،وزیراعلیٰ پنجاب نے نئی ہدایات جاری کردی

قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نئی ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایات پر ہر ضلع میں انسداد تجاوزات کمیٹیوں کا قیام۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انسداد تجاوزات کمیٹیوں کا سربراہ ہر ضلع کا ڈپٹی کمشنر ہوگا۔کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی منصوبہ بندی اور نگرانی کی ذمہ دار ہوں گی۔متعلقہ ضلع کا ڈی پی او، سی پی او، لوکل گورنمنٹ کا ضلعی افسر اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کا سینئر افسر کمیٹیوں کے ممبر ہوں گے۔ضلع کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سول سوسائٹی کے ممبران اور معززین علاقہ بھی کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ با اثر اور طاقتور مافیا سے سرکاری اراضی پر قبضہ ہر صورت چھڑایا جائے گا۔ سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر قبابضین کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔غریب لوگوں، ریڑھی بانوں، چھابڑی فروشوں کے خلاف اور کچی آبادیوں میں آپریشن نہیں کیا جائے گا۔ ایل ڈی اے، آر ڈی اے، ایف ڈی اے، ایم ڈی اے، جی ڈی اے اور اتھارٹیز کے زیر انتظام علاقوں میں ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن بلارو رعایت جاری رہے گا۔ کسی کو سرکاری زمین پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں