cm Punjab order for data darbar security

عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مسترد کرچکی ہے ۔ ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کو مسترد کرچکی ہے ۔ حمزہ شہبازمایوسی کے عالم میں بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں .

ان کامزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین بجٹ پیش کیا ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ملک کو قرضوں کے سمندر میں ڈبودیا۔گزشتہ حکومت کی کا رکردگی صرف اشتہارات اوروعدوں تک محدود رہی۔میاں برادران اوران کے حواریوں کو لوٹ مار کا حساب دینا ہوگا۔وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات میں 25فیصد کمی کی گئی ہے ۔حمزہ شہباز اپنا ریکارڈ درست کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں