cm Punjab order for data darbar security

حضرت داتا گنج بخش کے عرس پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حضرت اما م حسین کے چہلم اور حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کی ہدایت کر دی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ امن عامہ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ پر امن فضا برقرار رکھنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں۔ امام بارگاہوں ، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں قریبی رابطہ رکھیں۔ سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں