cm Punjab order for data darbar security

ُ غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا حکومت کی ذمہ داری ہے۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا عالمی یوم خوراک کے موقع پر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خوراک ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے۔ ملک میں غذائی قلت کے امکان کم کرنے کیلئے خوراک کا ضیاع روکنا ہوگا ۔اس ضمن میں عام آدمی کو بھرپور آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت،تحقیقی و مالیاتی اداروں اور سول سوسائٹی کے درمیان قریبی اشتراک ہونا چاہیئے۔ غذائی تحفظ کو یقینی بنا نا حکومت کے ساتھ معاشرے کے ہر طبقے کی ذمہ داری ہے۔عالمی یوم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ خوراک کا مقصد غذائی قلت سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کیلئے کوششوں میں مزید تیزی لانا ہے۔خوراک کی طلب اور رسد میں توازن اور ہر شخص تک خوراک کی یقینی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔آج کے دن کا پیغام ہے کہ خوراک تک عدم رسائی سے نمٹنے کیلئے نیک نیتی سے وضع کر دہ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔اس امر کا اعادہ کرناہے کہ ملک میں غذائی ضروریات کو بروقت پورا کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں