CM-punjab meetings

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔باہمی دلچسپی کے امور اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ پنجاب کی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شاندار کردار کی تعریف کی .قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے بہادر فوجی افسروں اور جوانوں کی بے مثال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ عظیم اور لازوال قربانیوں کے باعث پاکستان میں امن بحال ہوا ہے۔دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی پوری قوت سے کچلنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل مائنڈسیٹ ہے۔ قوم کی حمایت سے اس مائنڈسیٹ کا خاتمہ کریں گے۔پاکستان کے محب وطن اور دلیر عوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جرأت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔پاک افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال کامیابیاں سمیٹی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہناتھا کہ ہم سب شہداء کے احسان مند ہیں۔شہداء کی لازوال قربانیاں پاکستان میں امن لے کر آئی ہیں۔ شہداء کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پنجاب حکومت شہداء کے خاندانوں کی ہرممکن دیکھ بھال جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں