Cm-Punjab-Meet-PCBChairman

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ملاقات ہوئی ۔
پنجاب میں کرکٹ کے فروغ خصوصاً جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں کرکٹرز کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ۔
ملاقات میں جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کیلئے کرکٹ اکیڈمی کے قیام کی تجویزدی ۔ 
کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ ٹیم نے وطن عزیز کا نام روشن کیا۔کرکٹ کے فروغ کیلئے پی سی بی کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔پنجاب حکومت اس ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں کے لڑکوں کی کوچنگ کیلئے پی سی بی کی جانب سے کرکٹرز کے دورے کرائے جائیں گے۔ جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے پی سی بی جامع پلان مرتب کرے، حکومت پنجاب ممکنہ سہولتیں دے گی۔ پی ایس ایل کے میچوں کیلئے بھی پی سی بی سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کے باعث پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد بڑھی ہے۔
پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوا ہے۔ عثمان بزدار
احسان مانی کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پی سی بی کے دورے کے دعوت۔
پنجاب کے دور دراز علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر چلیں گے۔ مشیر وزیراعلیٰ عون چوہدری، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں