Cm-punjab-Meet -MPA momina waheed

مومنہ وحید ایم پی اے کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات

مومنہ وحید ایم پی اے کی وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی .
صوبے کے انتظامی امور،گڈ گورننس ، شفافیت ، کفایت شعاری اور سادگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ گڈگورننس،شفافیت اورکفایت شعاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ میرٹ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جائے گا۔ دباؤ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ انتظامیہ غیر جانبدار رہ کر فرائض سر انجام دے۔ میری سپورٹ ان کے ساتھ ہے۔ غیر جانبدار انتظامیہ ہی عوام کے مسائل کے حل کر کے انہیں سہولتیں فراہم کر سکتی ہے۔ شہریو ں کو ریلیف دینے کیلئے ان کی شکایات کا فوری ازالہ ضروری ہے۔متعلقہ محکموں کو عوام کی شکایات کے ازالے کیلئے متحرک انداز میں کام کرنا چاہیئے۔شکایات کے ازالے سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے عوام کی ترقی اورخوشحالی ہمارا مشن ہے ۔ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے ۔صوبے میں کرپشن اور اقرباء پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں