Cm-Punjab- in his Constituency

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی خان موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔
مصری خاتون کا خاشقجی سے خفیہ شادی کا انکشاف
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، گرین بسوں کے چلنے سے شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی، آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے۔
وزیر اعلی پنجاب کے تاریخی اعلانات ۔حقیقی تبدیلی کے ثمرات عوام تک
سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا۔
ٹویوٹا کرولا 2020 پاکستان میں متعارف کروا دی گئی
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں،عوام کا حق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں