CM-Punjab- active

بزدار سرکار کا بڑا کھڑاک : وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا

قطری خط پر نواز شریف نے U ٹرن نہیں بلکہ W ٹرن مارا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے آل شریف کی دھجیاں اُڑا کر رکھ دیں۔

کہ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، گرین بسوں کے چلنے سے شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی، آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے۔ سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر ضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔ سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا ، جتنا لاہور کو ملے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں، عوام کا حق ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں، عوام کا حق ہیں. ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ڈی جی خان میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.
مریم نواز کے خلاف حکومت کا اہم اعلان
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا. سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا.

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کا حق ہیں، ڈی جی خان سے مظفرگڑھ تک دو رویہ سڑک کے لئے 3 ارب فنڈز فراہم کردیے، دورویہ سڑک دو ماہ میں مکمل ہوگی، دس جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی.
بھارت میں جھنڈا۔ایک اور تنازعہ سلمان خان کے گلے پڑ گیا
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈ ی جی خان میں جدید کارڈ لوجی اسپتال بنائیں گے، ٹیکنیکل کالج کو یونیورسٹی کی سطح پر لے کر جائیں گے، پانچ کروڑ روپے سے ہاکی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کریں گے، بی سی بی کے تعاون سے کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں