Cm-Punjab provide Electricity In His village

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیور و کریسی اور ارکان اسمبلی کو اکٹھے بٹھانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلی پنجاب کا ارکان اسمبلی کے عوامی مسائل کے حل کے لئے بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ بیوروکریسی اور ارکان اسمبلی کو اکٹھے بٹھانے کا پلان بنا لیا گیا۔ آج سے اسمبلی سیکرٹریٹ میں ارکان اسمبلی کے ڈویژنل اجلاس طلب کر لئے۔

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان نے ارکان اسمبلی کے حلقوں میں عوامی مسائل کے حل کے لئے بیور و کریسی اور ارکان اسمبلی کو اکٹھے بٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں آج سے ارکان اسمبلی کے ڈویژنل اجلاس بلا لئے گئے ہیں جس میں پنجاب کی اہم بیورو کریسی کو بھی بلایا گیا ہے۔

آج سے ہر ڈویژن کے ارکان اسمبلی کا اجلاس اسمبلی کانفرنس روم میں ہو گا۔ گوجرانوالہ اور بہاولپور کے ارکان اسمبلی کے الگ، الگ اجلاس ہوں گے۔ وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاسوں میں آئی جی پنجاب پولیس، چیف سیکرٹری بھی شریک ہوں گے۔اجلاسوں میں تمام محکموں کے سیکرٹری صاحبان بھی شریک ہوں گے۔

ضرور پڑھیں: رحمان ملک کا وزیراعظم کو خط،ملک کو موجودہ معاشی بدحالی سے نکالنے کیلئے اہم تجاویز دیں
ارکان اسمبلی جس محکمے سے متعلق بھی عوام مسائل کی نشاندہی کریں گے فوری احکامات جاری ہوں گے۔ ایوان وزیراعلی کے ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اوربیورو کریسی کو اکٹھے بٹھانے کا مقصد عوامی مسائل کا جلد حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں