Cm-Punjab provide Electricity In His village

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ عوام کے مسائل میرے اپنے مسائل ہیں۔ وزیراعلیٰ آفس میں عوامی مسائل حل کرنے کیلئے جدید شکایت سیل بنایاجائے گا اورشکایت سیل کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ میرا اپنے عوام کے ساتھ رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

مشکل وقت زیادہ دیر نہیں رہے گااور جلد عوام کی عارضی مشکلات دو ر ہوں گی کیونکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں اور عملی اقدامات کرتے ہیں۔ وہ وزیر اعلیٰ آفس میں وفاقی وزیر پٹرولیم، اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے رہنماؤں اور مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے یہاں وزیراعلیٰ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں