CM-punjab meetings

عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کی فائرنگ کی شدید مذمت کی۔
وزیراعلیٰ کا کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔
شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔
بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے عالمی برادری بھارتی افواج کے انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی خون کی ارزانی پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ عالمی برادری کو بھارت پر کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل فوری طور پر بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیئے۔ ظلم و ستم کے ذریعے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو نہیں دبایا جاسکتا۔ ہندوستان نہتے کشمیریوں پر جتنا چاہے ظلم کر لے وہ ان سے آزادی کا پیدائشی حق کبھی نہیں چھین سکتا .نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے بد ترین ظلم و ستم پر عالمی ضمیر کو بیدارہونے کی ضرورت ہے۔ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کو زیادہ دیر تک حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتے۔

ان کاکہنا تھا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔بھارتی حکومت گولیوں کے ذریعے کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتی۔ وقت نے کشمیرمیں بھارتی حکومت کی ظلم اور تشدد کی پالیسی کو ناکام ثابت کر دیا ہے۔ بھارت کی ظلم و تشدد کی پالیسی نے کشمیری عوام کے دلوں میں آزادی کی تڑپ کو مزید جلا بخشی ہے۔کشمیری عوام کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں