Cm-Punjab provide Electricity In His village

مالی مشکلات ضرور ہیں لیکن عوام پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی پہلی صوبائی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا۔
تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے بجٹ اجلاس کے دوران مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور پارلیمانی روایات کو برقرار رکھا۔دشواریوں کے باوجود تمام اضلاع کیلئے ترقیاتی بجٹ دیا گیا ہے۔ارکان اسمبلی کی مشاورت سے منصوبے مکمل کریں گے۔پنجاب کی تاریخ میں واحد بجٹ ہے جس میں اعداد و شمار کی ہیرا پھیری نہیں اور نہ ہی کچھ چھپایا گیا ہے۔
جنوبی پنجاب سے کابینہ کے اجلاس کا سلسلہ شروع کریں گے۔پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق گڈگورننس کو بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ارکان اسمبلی سے پہلے سے زیادہ مشاورت کرکے اگلا بجٹ پیش کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے تعاون اور اعتماد کرنے والوں کا مشکور ہوں۔

وزیراعلیٰ کا پنجاب اسمبلی کے عملے کو 2 ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کر دیا ۔
ارکان اسمبلی نے ایوان میں عمران خان زندہ باداور عثمان بزدار زندہ باد کے نعرے لگائے۔
سپیکر چوہدری پرویز الہٰی کی طرف سے خطاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین، قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں