Cm-New-Project

‫وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے 17 میگا ہیلتھ پراجیکٹس کا اعلان کر دیا

‫وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جنوبی پنجاب کیلئے 17 میگا ہیلتھ پراجیکٹس، نشترہسپتال ٹو بھی بنے گا۔‬

‫تحریک انصاف کی حکومت نے وعدوں کی تکمیل کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے 2 ارب 23 کروڑ روپے مختص کر دیئے۔‬

‫ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں ہیلتھ کے جاری منصوبوں کیلئے فنڈز جاری۔‬

‫جنوبی پنجاب میں صحت کے 7 نئے منصوبے بھی شروع ہوں گے۔‬

‫ملتان میں نشتر ہسپتال ٹو کا منصوبہ جلد شروع کیا جائے گا، اراضی کی خریداری کیلئے 14 کروڑ روپے مختص۔ نشتر ہسپتال کینسر وارڈ میں لینئر اسلیریٹر مشین نصب ہوگی۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا توسیعی منصوبہ جلد شروع کیا جائیگا۔‬

‫بہاولپور کے وکٹوریا ہسپتال میں تھیلے سیمیا اور بون میرو ٹرانسپلانٹ سینٹر اپ گریڈ کیا جائیگا۔ بہاولپور کے چلڈرن ہسپتال کیلئے جدید طبی آلات کی فراہمی۔‬

‫ڈیرہ غازی خان کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے 62 کروڑ کی خطیر رقم مختص۔‬

‫مظفر گڑھ کا طیب اردوان ہسپتال کا توسیعی منصوبہ 40 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہوگا۔‬

‫ملتان میں کڈنی سینٹر کیلئے 2 کروڑ روپے مختص۔‬۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں