clerks association protest

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کا آغاز کر دیا

آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نصیرآباد کے زیر اہتمام جنرل سیکریٹری شفقت اللہ رند کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے جلسہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے شفقت اللہ رند محمد عالم کنڈرانی رئیس پیر محمد سیال جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد اللہ جتک و دیگر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایپکا کے 11 نکاتی چارٹر آف مانڈ پر فوری طور پر عمل درآمد کرکے ہمارے مطالبات پورے کیئے جائیں .

مولانا عبداللہ جتک بی این پی کے رہنما غلام علی بنگلزئی نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالرزاق پندرانی جے یو آئی کے حافظ سعید احمد بنگلزئی نے کہا کہ ہم ایپکا سمیت تمام سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ہم ان کی جدوجہد کا بھرپور ساتھ دیں گے جکہ ایپکا کے رہنماوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اپنے جائز مطالبات منوانے تک احتجاج جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں