CJP Saqib nisar took notice Of Private University

چیف جسٹس پاکستان ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائیں گے،

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں عدالت لگائیں گے،چیف جسٹس چھپن کمپنیوں میں مبینہ کرپشن کے علاوہ پی آئی سی میں مبینہ کرپشن کے علاوہ اہم از خود کیسزکی سماعت کریں اور عام سائلین کی درخواستوں پر کاروائی کرے گا.

چیف جسٹس پاکستان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ کل سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت کرےگا، پی آئی سی کرپشن از خود کیس میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ڈی جی نیب پنجاب کوعدالت میں طلب کر رکھا ہے، سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کے علاوہ ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی،

عدالت کے روبرو غیر قانونی شادی ہالز،ہسپتالوں کے فضلہ جات کو ٹھکانے لگانے،پنجاب کی 56 کمپنیز میں مبینہ کرپشن، سمبڑیال میں صحافی کے قتل ،پاکستان ریلوے میں اربوں روپے کے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہو گی،عدالت نے وفاقی و صوبائی وزرا، بیوروکریٹس کے زیر استعمال لگژری گاڑیوں کے خلاف از خود نوٹس میں بھی رپورٹ طلب کر رکھی ہے،

عدالت میں صاف پانی کی عدم فراہمی ،میڈیکل کالجز میں زائد فیسز وصول کرنے کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت ہو گی،چیف جسٹس پاکستان کی ہدائت پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیسز کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں