CJP Remarks about Rao anwar

راو انوار پیش ہو جائیں توبچ جائیں گے:چیف جسٹس کے ریمارکس

راو انوار پیش ہو جائیں توبچ جائیں گے ،نقیب قتل کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس ،آئی جی سندھ کی فرار پر ان کیمرہ بریفنگ ،سہولت کاروں کیخلاف ایکشن ہو گا ،

سپریم کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،، آئی جی سندھ نےراؤانوارکی گرفتاری سے متعلق ان چیمبر بریفنگ دی۔

دوران سماعت چیف جسٹس کےاستفسار پر گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا راو انوار کے دو اکاونٹس ہیں دونوں منجمند کر دیئے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ ائیرپورٹ پر راؤ انوار کو کس نے سہولیت دی اور پاس جاری کیے ؟ اے ڈی خواجہ نے جواب دیا نجی ائیر لائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا راوانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا۔
پنجاب حکومت نے صوبائی سروس کے 73 افسران کودیے گئے شوکاز نوٹس واپس لے لئے
مقدمے کی دو بار ان کیمرابریفنگ بھی ہوئی،، جس میں ایئرپورٹ پرراؤانوارکوبورڈنگ پاس جاری کرنے والے افسران کو بھی طلب کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں