CJP about punjab health board

سپریم کورٹ نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کردیا

لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن کو تحلیل کرتے ہوئے 2 ہفتوں میں نیا بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان ہٹلر بننا چاہتے ہیں، خورشید شاہ
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر بورڈ آف کمیشن ارکان کے تقرر کے معاملے کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئیں۔
مصری خاتون کا خاشقجی سے خفیہ شادی کا انکشاف
چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے آپ سے بڑی امیدیں تھیں، آپ نے بورڈ میں کیسے کیسے لوگ شامل کر رکھے ہیں’۔

یاسمین راشد نے جواب دیا کہ ‘سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق بورڈ بنایا گیا اور طریقہ کار کے مطابق ممبران کی نامزدگی کی گئی جس کی وزیراعلیٰ نے منظوری دی’۔

جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ‘یہ ادارہ ریگولیٹر ہے مگر وہاں پر سیاست ہو رہی ہے’۔
آن لائن بینک فراڈ کے ملزم گرفتار
عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ ‘بورڈ کو غیر جانبدار اور آزاد ہونا چاہیے’۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بہترین شہرت والے افراد کو شامل کرکے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں