CIA center

لاہور ہائیکورٹ نے رہائشی علاقے میں سی آئی اے سنٹر کی تعمیر کیخلاف درخواست مسترد کر دی

نیوزویوز:(لاہور) ربانی روڈ انارکلی کے رہائشیوں نے سی آئی اے سنٹر CIA center کی تعمیر کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور  خورشید عالم اور محبوب انور کیجانب سے درخواست دائر کی گئی. لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کی. فاضل جج نے آئی جی پولیس کے جواب کو مسترد کرتے  ریمارکس دیئے کہ پولیس جہاں چاہے سیکیورٹی کے نام پر کہیں بھی تعمیرات کرسکتے ہیں.
درخواستگزاروں کے وکیل  تفضل رضوی ایڈووکیٹ نے درخواست  میں موقف اختیار کیا  کہ ربانی روڈ پر سی آئی اے سنٹر  کی غیر قانونی تعمیر کی جا رہی ہے. سی آئی اے سنٹر کی تعمیر سے رہائشیوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، رہائشی علاقوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر پہلے بھی دہشتگردی کے حملے ہو چکے ہیں،  سی آئی اے سنٹر پر حملہ ہوا تو ملحقہ علاقوں کے رہائشی متاثر ہونگے،  علاقے میں آئی جی آفس کی وجہ سے سے پہلے ہی رہائشی مشکلات کا شکار ہیں. آئی جی آفس کی سکیورٹی کی وجہ سے شہری پہلے ہی خوفزدہ رہتے ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو سی آئی اے سنٹر کی تعمیر روکنے کا حکم دیا جائے. درخواست پر مزید کارروائی 13 نومبر  کو ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں