chief-justice meet -chines CJ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی چینی ہم منصب سے ملاقات

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی چینی ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔ چینی سپریم کورٹ کے سربراہ نے پاکستانی عدلیہ کے اقدامات کی تعریف کی اور کہا دوطرفہ تعاون تذویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران جسٹس عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال بھی شریک تھے۔ اس موقع پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ عدلیہ سی پیک منصوبوں سےمتعلق کمرشل تنازعات کے حل کیلئے پرعزم ہے۔انہو ں نے چینی ہم منصب کو جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں