chairman punjab it board

مجھے عہدے سے ہٹانا ايک سياسی فيصلہ ہے، ڈاکٹر عمر سيف

سابق چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ چاہتا تو حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دیتا، استعفیٰ دے کرسیاسی نہیں ہونا چاہتا تھا، تاہم مجھے عہدے سے ہٹانا ایک سیاسی فیصلہ ہے۔

عمران خان کا متحدہ عرب امارات کا مجوزہ دورہ،بڑاپیکج ملنے کاامکان
سماء کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ نئی حکومت ایسے لوگوں کو عہدے دینا چاہ رہی ہے، جس پر ان کو اعتماد ہے، کیوں کہ یہ اہم عہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے ساتھ بہت سے لوگ چلے گئے ہیں، اس وجہ سے میں نے بھی بہت عزت سے سب کچھ نئی حکومت کے حوالے کیا ہے، امید ہے حکومت اچھے لوگوں کو تعینات کرے گی، میں ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتا تھا کہ ادارے پر بھی کوئی سیاسی چھاپ لگے۔
مارچ میں جھاڑو پھر جائے گی،شیخ رشید کی پیشن گوئی
ایک سوال کے جواب میں عمر سیف کا کہنا تھا کہ میرے دورمیں کرپشن کا کوئی الزام نہیں، ہمارے تمام ٹیکسز اور آڈیٹ کلیئر ہیں، ادارے کی بہتر کارکردگی کیلئے وزیراعظم کو اس ادارے کی اونرشپ لینا ہوگی، اس ادارے کی ترقی کیلئے نئے لوگوں کو لایا جائے، ایک کروڑ نوکریوں میں یہ ادارہ معاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی انقلاب لانا چاہتا ہے، تاہم انقلاب لانے کیلئے جو کام کرنا پڑتے ہیں وہ کوئی بھی کرنے کو تیار نہیں، اس انقلاب کیلئے ضروری ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے کام توجہ سے کیے جائیں، پنجاب آئی ٹی بورڈ وہی کام کرتا ہے، جو بہتری اور مفید ثابت ہوں، یہ ایک صاف سھترا محکمہ ہے۔
مریم نواز کے خلاف حکومت کا اہم اعلان
اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم ہاوس سے لانچ ہونے والی پورٹل پاکستان سیٹیزن ” کا بھی ذکر کیا۔ عمر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ بھی اس پورٹل کا حصہ ہے، ان سات سالوں میں میں نے اس محکمہ کے ذریعے بہت سے کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ حکومت ایسے قابل لوگوں کو سامنے لائے گی، جو اس محکمے کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ترقی میں معاون ثابت ہونگے اور اس محکمہ کی کاردگی سے دیگر محکموں کو بھی مدد مل سکے گی، یہ محکمہ پٹواریوں ، ڈاکٹرز اور ایسے افراد جو اپنے اپنے عہدوں اور محکموں میں ڈیوٹی انجام نہیں دیتے اور وقت پر نہیں آتے ان کے اور دیگر اہم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں