Ch Nisar expose nawaz sharif

چودھری نثار نے نون لیگ کی منفی سیاست کے خلاف جنگ کا اعلان کر دیا

سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے بیانات نے چودھری نثار کو ردعمل دینے پر مجبور کر دیا۔چودھری نثار کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی حد تک اپنے آپ کو قومی سیاست سے الگ کر کے حلقے کی سیاست تک محدود کر لیا۔۔۔ لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ آٹھ دس ماہ سے کبھی خود ساختہ لطیفے، کبھی طنزیہ جملے اور کبھی نہ ہونے والے واقعات کا حوالہ دے کر ان کی ذات کو نشانہ بنایا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب کچھ نہ بن سکا تو چند منظور نظر صحافیوں سے طے شدہ سوالات کروا کر ان کی تضحیک کی کوششیں کی گئیں۔۔۔ اس کا واضح مہرہ تو صرف ایک شخص تھا جس کا نہ تو مسلم لیگ سے کوئی نظریاتی اور نہ ہی سیاسی ناطہ ہے۔

چوہدری نثار کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کون کرے گا
چودھری نثار نے کہا کہ میاں نواز شریف کے گذشتہ دن پڑھے گئے شعر اور کلمات اور ان کی بیٹی کے بیان نے انہیں مجبور کیا ہے کہ وہ اپنا ردعمل دیں. کہنے لگے میاں صاحب! احسان انسان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ انسانوں پر احسان کرتا ہے۔ اگر آپ نے کسی پر احسان کیے ہیں تو بہت سارے لوگوں نے آپ بھی احسان کیے ہوں گے۔۔۔ آپ کو بھی ان کا احساس اور احسان مند ہونا چاہیے۔۔۔

چودھری نثار نے کہا جہاں تک مریم نواز کا تعلق ہے تو اس کی تندوتیز زبان کی وجہ سے پارٹی ایک بند گلی میں جا رہی ہے۔۔۔ جس طرح کی زبان ان کے بارے میں استعمال کی جا رہی ہے وہ اسی پیرائے میں جواب دے سکتے ہیں لیکن ابھی میرے دل میں شریف خاندان کے لیے احترام باقی ہے۔۔۔ کہنے لگے منیر نیازی کے شعر کے ذریعے صرف اتنا کہوں گا کہ

ادب کی بات ہے ورنہ منیر سوچو تو
جو شخص سنتا ہے، وہ بول بھی تو سکتا ہے
سابق وزیر جزانہ ا سحاق ڈار کی رہائیش گاہ کے لیے پارک اکھاڑ کر سڑک بنانے پر از خود نوٹس کیس کی سماعت

نون لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے بڑے صبر اور تحمل سے حالات اور معاملات کو برداشت کیا اور کوشش کی کہ کسی معاملے پر اس حد تک ردعمل نہ دوں جس سے پارٹی کو نقصان پہنچے۔۔۔ اس لیے جواب نہیں دے رہا۔۔۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اوپر یہ پابندی صرف آج کے بیان تک لگائی ہے۔۔۔اگر مہروں اور کٹھ پتلیوں کے ذریعے ان پر الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ تفصیلی وضاحت کرنے کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں