bus accident

لاھور سے راجن پور جانے والی بس شدید دھند کے باعث موٹروے پر خراب کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی

لاھور سے راجن پور جانے والی بس شدید دھند کے باعث موٹروے پر خراب کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی دس مسافر جابحق اکیس شدید زخمی زخمیوں کو نشتر ملتان ریفر کر دیا گیا
خانیوال ایم فور موٹروے پر رشیدہ انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی بس نمبر بی BYU/009 لاھور سے راجن پور جاتے ھوئے ایم فورموٹروے رشیدہ انٹر چینج پر خراب کھڑے ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں10 افراد جابحق جبکہ بیس افراد شدید زخمی ھو گئے زخمیوں کو نشتر ملتان منتقل کیا گیا ریسکیو کی امدادی کاروائی میں خانیوال اور ملتان کی ریسکیو ٹیموں نے حصہ لیا شدید دھند کے باعث امدادی کاروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جابحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو نشتر ملتان منتقل کر دیا گیا اتنی شدید دھند میں خراب ٹرالر موٹروے پر کیوں کھڑا تھا موٹروے پولیس پٹرولنگ پر کیوں نہیں تھی یہ سب موٹروے پولیس کی کار کردگی پر سوالیہ نشان ھے اس حادثے کی ذمہ دار موٹروے پولیس ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں