تمام سرکاری اداروں سے چٹ سسٹم ختم

تمام سرکاری اداروں سے چٹ سسٹم ختم ،جس کسی کا بھی کوئی مسئلہ ہے وہ دروازہ کھولے اور افسرکے کمرے میں چلا جائے۔۔پنجاب حکومت نے شاندار اعلان کردیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کااجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنیکااعلان کرتے ہوئے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی اورپولیس افسران کوہدایات پرعمل کرنیکاحکم دے دیا۔پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں چٹ سسٹم ختم کرنیکااعلان کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے موقف اپنایاکہ ہرسرکاری دفترکادروازہ عوام کیلئے کھلارہے گا، کسی دفترمیں افسرسے ملنے کیلئے چٹ بھیج کرانتظارنہیں کرناپڑے گا، سائل دروازہ کھولے اورافسرکے کمرے میں داخل ہوجائے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ سائل کو بیوروکریسی سے ملاقات
میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے۔جس پرانہوں نے سرکاری محکموں کے سیکریٹریز،آئی جی اورپولیس افسران کوہدایات پرعمل کرنیکاحکم بھی دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں