budget 2018 punjab

کابینہ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے رواں مالی سال 2018-19 کی بجٹ منظور

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں صوبہ پنجاب کے رواں مالی سال 2018-19 کی بجٹ تجاویز اتفاق رائے سے منظور۔
اجلاس میں مالیاتی بل اورسالانہ ترقیاتی پروگرام 2018-19 کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ کا بجٹ کی تیاری میں دن رات کام کرنے پر متعلقہ محکموں کے وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ محکموں کے افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پوری ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ بجٹ کی تیاری کا مشکل مرحلہ مکمل کیا ۔ اپنی او رکابینہ کی جانب سے پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا صوبائی بجٹ غریب آدمی کے لئے ہے۔ مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لئے ا قدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ یہ بجٹ تحریک انصاف کے منشور کا عکاس ہے۔پنجاب میں خوشحالی اور ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ سماجی شعبے کی بہتری کیلئے بے مثال اقدامات تجویز کئے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ نیا بجٹ پائیدار ترقی اور تمام علاقوں کی متوازن ترقی کا آئینہ دار ہوگا۔

ہم نے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اہداف مقرر کئے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں