Boxer Amir Khan donat 1 million for dams

باکسر عامر خان نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے دے دیے

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پینے کے لیے صاف پانی نہ ملنے کے باعث لوگ مر رہے ہیں، پاکستان میں پانی کی شدید کمی ہے جس کو دور کرنے کے لیے سب ہی مدد کر رہے ہیں اور میں بھی پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنا اگلی فائٹ جیتنے کے بعد پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لیے مزید رقم بھی عطیہ کروں گا تاکہ اس مسئلے سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں