bilawal-and asif zardari will meet nawaz sharif

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس اہم فیصلہ سنا دیا گیا

الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا معاملہ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی

عدالت نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کر دیا ۔

مسٹر جسٹس شاہد کریم نے سید اقتدارحیدر کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کر لیا تھا

رخواست گزار نے موقف اپنایا تھاکہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے منشور پر پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرین کے انتخابی نشان تیر کو استعمال کیا۔د۔بلاول بھٹو کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوپندرہ کی ذیلی شق تین کی خلاف ورزی ہے۔پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے سربراہ آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے پرچم کو استعمال کر رہے ہیں۔آصف علی زرداری کا اقدام الیکشن ایکٹ کے سیکشن دوسوکی ذیلی شق دو کی خلاف ورزی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں