bilawal-bhutto-zardari

بلاول بھٹو 5 روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے

گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو پانچ روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے، کل سہ پہر پولو گراؤنڈ گلگت میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین گلگت بلتستان کے پانچ روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف علاقوں کے تنظیمی عہدے داروں سے ملاقاتیں اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں .پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں جن علاقوں کے تنظیمی عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے ان میں استور، گھانچی، اسکردو شامل ہیں۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان مصطفیٰ نواز نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو حقوق دیے جو ان سے چھین لیے گئے ہیں، ہم آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ بلاول بھٹو گلگت بلتستان کو حقوق دلانے کی جدوجہد میں عوام کے ساتھ ہیں۔

خیال رہے گزشتہ روز برداشت اور رواداری کے عالمی دن کے موقع پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ظم اور نا انصافیوں کا نشانہ بننے کے با وجود انھوں نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بھوک اور جہالت کے خلاف ایک دوسرے کے ساتھ تعاون اور اتحاد کی ضرورت ہے، اس کے لیے رواداری کو فروغ دینا ضروری ہے، لیکن اس کے برعکس عالمی و مقامی سطح پر تنازعات اور اختلافات سر اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں