bilawal-bhutto-zardari

حکومت کو احتساب کے اداروں کو آزادی سے کام کرنے دینا چاہیے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہناہے کہ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صاف نظر آ رہا ہے کہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ حکومت نیب پر براہ راست پریشر ڈالتی ہے اور وزیراعظم پریس کانفرنس میں نیب کو دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ آہستہ کام کر رہے ہیں۔ حکومت کو احتساب کے اداروں کوآزادی سے کام کرنے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھوک و افلاس امن اور اقوامِ عالم کے درمیان ہم آہنگی کے لیے بڑا خطرہ ہے اور پیپلز پارٹی نے غربت کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کیے۔ خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کے ویژن کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

ضرور پڑھیں: موجودہ حکومت جمہوری روایات مسخ کر رہی ہے، خورشید شاہ
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی قیادت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا اور سوشل پروٹیکشن نیٹ کے تحت عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اقدام کیے۔ سندھ حکومت نے این جی اوز کے اشتراک سے غربت کے خاتمے کے پروگرام کا آغاز کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں