ayesha-omer expose Her Self

مجھے اس سے محبت ہوئی اسے کسی اور سے اور کسی اور کو مجھ سے :عائشہ عمر

لاہور: پاکستان کی نامور اداکارہ عائشہ عمر اس وقت اپنی فلم ’کاف کنگنا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم کی کہانی کے بارے میں عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ یہ ایک منفرد رومانوی کہانی ہوگی۔ فلم کی کہانی لو ٹرائنگل پر نہیں بلکہ لو اسکوائر پر مبنی ہے۔
مجھے عہدے سے ہٹانا ايک سياسی فيصلہ ہے، ڈاکٹر عمر سيف

فلم ’کاف کنگنا‘ کی ہدایات خلیل الرحمٰن قمر دے رہے ہیں جبکہ فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی، اور عائشہ عمر اس میں مرکزی کردارادا کر رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم میں اپنے کردار ’گل ناز‘ کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ ’یہ ایک نوجوان لڑکی ہے جو لاہور کی ایک حویلی میں اپنے دادا اور بہن کے ہمراہ زندگی گزار رہی ہے، یہ کافی بہادر اور خود پر اعتماد رکھنے والی پنجابی لڑکی ہے جو کسی سے نہیں ڈرتی،
بھارت میں جھنڈا۔ایک اور تنازعہ سلمان خان کے گلے پڑ گیا
بلکہ یہ کافی منہ پھٹ بھی ہے‘۔ فلم ’کاف کنگنا‘ میں گل ناز کو اپنے پڑوسی سے محبت ہوجاتی ہے، یہ کردار اداکار سمیع خان نبھاتے نظر آئیں گے۔ عائشہ نے یہ بھی کہا کہ فلم میں ان کے علاوہ سمیع خان کا بھی اہم کردار ہے۔ خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ان کے ساتھ کام کرنا ایک بہترین تجربہ ثابت ہوا، ان کے پاس بےحد معلومات ہیں اور مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اور ان کی خوبی یہ ہے کہ وہ بھی دوسروں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ فلم ’کاف کنگنا‘ آئی ایس پی آر کی مشترکہ کاوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں