Asif-Hashmi in jail

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا

آصف ہاشمی کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد نیب کی جانب سے پیش کیا گیا تھا
جج محمد اعظم نے نیب کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی نیب کی جانب سے آصف ہاشمی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اپیل کی گئی تھی
آصف ہاشمی کو پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا.

اس موقع پر جب آصف ہاشمی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تو پاکستان پیلز پارٹی کے کارکان نے آصف ہاشمی کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ نیب کی جانب سے آصف ہاشمی پر الزمات لگائے گئے ہیں کہ آصف ہاشمی پر بطور چئر میں متروکہ وقف املاک بورڈ پر میسرز ہائی لنک کمپنی میں 1870 ملین کی غیر قانونی انویسٹمنٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا،

ملزم آصف ہاشمی کی 2009 سے 2012 کے درمیان بطور چیئرمین انویسٹمنٹ کمیٹی غیرقانونی طور پر مالی انویسٹمنٹ کی منظوری دی گئی تھی اسکے علاوہ نیب کی جانب سے آصف ہاشمی ہر اپنے دور اقتدار میں غیر قانونی بھرتیاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں