Asgar-khan-Case-decision

اصغر خان عملدر آمد کیس: آج سے سپریم کورٹ میں سنا جائے گا

اسلام آباد: اصغر خان عملدر آمد کیس سے متعلق سماعت آج سے سپریم کورٹ میں سنی جائے گی، نواز شریف، مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے اہم ترین مقدمے کی سماعت آج سے ملک کی سب سے بڑی عدالت میں سنی جائے گی جس کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق آئی ایس آئی سربراہ اسد درانی کو نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔
کراچی امن مستقل نہیں ہے اور حالات پھر خراب ہوں سکتے ہیں: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ
اس سے قبل رواں ماہ دو جون کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اصغر خان کیس کی سماعت کی تھی اس دوران اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی جانب سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی تھی۔

دوران سماعت اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدر آمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا تھا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں