asad-umar-about Chinese relation

ن لیگ کے منہ سے معیشت کی بات اچھی نہیں لگتی، اسد عمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ نے معیشت کی بہتری کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا۔ کوشش ہے آئی ایم ایف سے حالیہ پروگرام آخری ہو کیونکہ کشکول توڑنا چاہتے ہیں جبکہ جذباتی تقریروں سے کچھ نہیں ہونے والا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 35 ارب ڈالرخسارے کا سامنا ہے اور خسارے کی وجہ پیسے کی قدر میں کمی ہے ن لیگ کے منہ سے معیشت کی بات اچھی نہیں لگتی۔

انہوں نے کہا الیکشن کی وجہ سے اخراجات میں تیزی سے اضافہ ہوا اور ڈالر کی کمی کے باعث روپے کی قدرمیں کمی واقع ہوئی جبکہ خسارے کی وجہ سے ٹیکس اور پالیسی ریٹ میں اضافہ ہوا، کسانوں کے ٹیوب ویل کی بجلی کی قیمت آدھی کر دی ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا بجٹ خسارہ 9 سو ارب سے بھی بڑھ گیا ہے جبکہ اشیاء کی طلب میں اضافہ اور فراہمی میں کمی سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔ ہم نے بیک وقت آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے رابطہ کیا تاہم کوشش کر رہے ہیں کہ 100 فیصد آئی ایم ایف پروگرام پر دارومدار نہ ہو۔

ضرور پڑھیں: انڈونیشین مسافر طیارے کا بلیک باکس حاصل کرنے کیلئے زیر سمندر آپریشن
انہوں نے کہا سعودی عرب سے تعاون کی درخواست کی جسے انہوں نے قبول کیا۔ سعودی عرب ہمیں سالانہ 3 ارب ڈالر کا تیل فراہم کرے گا اور پہلے دورے میں 3 ارب ڈالر کا ایم او یو کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں