Anwar majeed case

سندھ میگا کرپشن اسکینڈل،ملزم انور مجید کو پمزاسپتال منتقل کیاجائے،چیف جسٹس

سندھ میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملزم انور مجید کو چیف جسٹس پاکستان نے پمزاسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سندھ میگا کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کیس کے ملزمان حسین لوائی، اے جی مجید کو اڈیالہ جیل منتقل کیاجائے۔
مارچ میں جھاڑو پھر جائے گی،شیخ رشید کی پیشن گوئی
چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ ملزم انور مجید کو پمزاسپتال منتقل کیا جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ان لوگوں کومیرے قریب رکھیں، یہ لوگ بااثرہیں، کراچی میں تفتیش نہیں ہوسکتی۔انورمجید کی اہلیہ نے نظرثانی کی درخواست کی توچیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ انورمجید بیمار ہیں، آپ بھی ساتھ آکران کی خدمت کریں۔
مریم نواز کے خلاف حکومت کا اہم اعلان
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹی حکام ملزمان سے تفتیش مکمل کریں۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگا،جے آئی ٹی ملزمان کو منتقل کرے گی۔اومنی گروپ کے وکیل نے بتایا کہ بینکوں کی ادائیگیوں کے لئے جائیداد پیش کردی ہے ۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بینکوں کو یہ معاہدہ قبول ہے؟بینک مارکیٹ سے جائیداد کی مالیت پتہ کرائیں، غلط بیانی ہوئی توعدالت خود ریٹ لگوائے گی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کو بھی جلد تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں