AIR MARSHAL MUJAHID ANWAR KHAN

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پر وقار تقریب،،ایئر مارشل مجاہد انور خان نے ایئر فورس کی قیادت سنبھال لی

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ،ایئر مارشل مجاہد انور خان نے ایئر فورس کی قیادت سنبھال لی ،سبکدوش ہونے والے ایئر چیف سہیل امان نے کمان نئے سربراہ مجاہد انور خان کے سپرد کی.

ائیر مارشل مجاہد انور خان نے فضاوں کی پاسبانی کرنے والے شاہینوں کی کمان سنبھال لی،،

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ،اس موقع پر سبکدوش ہونے والے سربراہ سہیل امان کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا،
آشیانہ اقبال کیس : احد خان چیمہ کی اہلیہ بھی نیب کے شکنجے میں آ گئیں
جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی بھی پیش کی۔

نئے ایئر مارشل مجاہد انور خان نے اعزازی شمشیر ، بیسٹ پائلٹ ٹرافی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے گولڈ میڈل بھی حاصل کیا۔
لاہور میں پی ایس ایل میچ کی تیاریاں مکمل
مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ مقرر ہوئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں