Ahsan-Iqbal-Diplomatic-Passport-Canceled

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

وزارت خارجہ کی سفارش پر سابق وزیر داخلہ اور رہنما (ن) لیگ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کا سفارتی پاسپورٹ میعاد ختم ہونے کے بعد منسوخ کیا گیا ہے جب کہ احسن اقبال نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے سرکاری عہدہ ختم ہونے کے بعد ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں