Acid-Attack-in-Gujrat-On-Three-Students

گجرات کی تین طالبات تیزاب گردی کا شکار

گجرات : گجرات کے علاقے ڈنگہ میں یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی طالبات میں دو بہنیں بھی شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور تینوں طالبات کوعزیز بھٹی اسپتال منتقل کیا جہاں دو طالبات کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے ائرکنڈینشنڈ پیپلز بس سروس کا آغاز ہوگیا
پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے والے تین نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ تیزاب گردی کا شکار ہونے والی تینوں طالبات کی شناخت سائرہ عمر دراز، آسیہ عمردراز اور ہما یونس کے نام سے ہوئی ہے تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

جائے وقوعہ پر موجود افراد نے موٹرسائیکل سواروں کا تعاقب کیا اور اس دوران ایک ملزم کو پکڑ لیا جب کہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
عمران خان نے سینٹ الیکشن میں ووٹ بھچنے والوں کو پارٹی سے نکال دیا

شہریوں نے ملزم کو پکڑنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا جب کہ پولیس نے دیگر دو ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں