انڈین کرکٹر ظہیر خان نے ساگریکا سے منگنی کرلی

بھارتی فاسٹ بولر ظہیرخان نے بالی ووڈ اداکارہ ساگریکا سے منگنی کرلی ہے
ظہیر خان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو ساگریکا سے منگنی کے بارے میں بتایا، البتہ شادی کی تاریخ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔

ظہیر خان اور ساگریکا کی کافی عرصے سے دوستی ہے اور آئی پی ایل میچز کے دوران بھی ایک ساتھ دیکھے جا رہے تھے۔ ساگریکا نے ہاکی پر بننے والی فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں