cm-punjab- meet PTI MPA

جنوبی پنجاب کو صوبے بنانے کا خواب تحریک انصاف کے دور میں پورا ہو گا۔عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار اورصوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی ملاقات کی۔
جنوبی پنجاب کو صوبے بنانے کا خواب تحریک انصاف کے دور میں پورا ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ ڈویلپمنٹ پروگرام میں جنوبی پنجاب اورکم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ تبدیلی کے ثمرات سے سب سے پہلے جنو بی پنجاب کے عوام مستفید ہوں گے۔

جنوبی پنجاب کے عوام کا معیار زندگی بہترکرنے کیلئے ہسپتالوں اورتعلیمی اداروں کی حالت بدلیں گے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے۔ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں جنوبی پنجاب بہت اہم ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کوتبدیلی کے ثمرات پہنچانے کیلئے حکمت عمل کو وضع کیا جا چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں