اکثریتی فیصلے میں نظریہ ضرورت کی بو آتی ہے.اعتزاز احسن

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزار احسن سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہےکہ جے آئی ٹی بنانا نواز شریف کو راہ فرار دینا ہے.

اعتزاز احسن نے مزید کہاکہ دو سینئر ججوں نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا ہے،باقی 3ججز نے اس رائے کی تردید نا کرتے ہوئےمعاملہ مؤخر کر دیا ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو سینئر ججز کی رائے سپریم کورٹ کی رائے سمجھی جا سکتی ہے،اکثریتی فیصلے میں سے نظریہ ضرورت کی بو آتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں