اللہ تعالٰی نےہمیں عوام کے سامنے سرخرو کر دیا.میاں محمد نواز شریف

پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخرو کیا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کا فیصلہ سننے کے بعد اپنے ردعمل میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کو عدالت کے رحم و کرم پر رکھا۔

وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ
کئی مہینےسماعت کےبعد کورٹ کاتحقیقات کاحکم دینا درخواست گزاروں کی شکست ہے، درخواست گزار 4 مہینے میں اپنا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں