طارق فاطمی عہدے سے برطرف ہونے کے بعد حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے

وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی نے وزیراعظم کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قراردے دیا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں طارق فاطمی کا کہنا ہےکہ 50سال ملک کی خدمت کرنے والے کے لئے الزامات تکلیف دہ ہیں تاہم ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہوں جب کہ پاکستان اور سفارت کاری کے ساتھ رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ کی سفارشات کی منظوری دی تھی جس کے تحت طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں